پیٹرول او ر گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا، نیب کی دوڑیں لگ گئیں




پیٹرول او ر گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا، نیب کی دوڑیں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری سے متعلق کیس میں نیب سے ایم ڈی پی ایس او کی تنخواہ اور مراعات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ نیب ایم ڈی پی ایس اوکی تنخواہ سے متعلق 4 ہفتے میں رپورٹ پیش کرے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی

سربراہی میں بنچ نے پٹرول،گیس کی قیمتوں میں اضافہ،ایم ڈی پی ایس اوتقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل پی ایس او عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایم ڈی پی ایس اوکس مدمیں 35 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے؟آج کل حالات بہت خراب ہیں،لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں، ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ پی ایس اومیں تقرریوں سے متعلق عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی۔وکیل پی ایس او نے کہا کہ ایل این جی اورپٹرول کی قیمتیں زیادہ کنٹرول نہیں کی جاسکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں