وقت سے پہلے ہی سردیوں کی آمد ، ملک بھر میں بارشیں ہی بارشیں۔۔محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشگوئی کر دی




اسلام آباد (نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ،

ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: لوئردیر10، چراٹ 03، دیر،سیدوشریف02، پارہ چنار، میرکھنی، کاکول، بالاکوٹ01، پنجاب:راولپنڈی (چکلالہ08، شمس آباد06)، مری07، لاہور 06، اسلام آباد(زیروپوائنٹ06، سیدپور01)، کامرہ 01، کشمیر: مظفرآباد07، راولاکوٹ04ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کادرجہ حرارت: مِٹھی42، رحیم یار خان، دادو،سبی، تربت41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں