ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیشی کرکٹر کی شرمناک چھیڑچھاڑ کا انکشاف شعیب ملک کی اہلیہ بھی پھٹ پڑیں ، کھری کھری سنا دیں




نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورہندوستانی ٹینس سٹاراورپاکستانی آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش میں ایک معروف کرکٹر کی طرف سے چھیڑ چھاڑ کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی نمبر ون ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ بنگلہ دیش کے معروف پھڈے باز کرکٹر شبیر رحمان کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے بازی کا انکشاف ہوا

ہے جبکہ شعیب ملک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4سال پہلے جب وہ ڈھاکہ میں لیگ کھیلنے گئے تھے جہاں ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ تھیں جہاں بنگلہ دیشی کرکٹر شبیر رحمان نے ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انتہائی شرمناک جملے کسے تھے جس پر ان کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے سرکاری طور پر اس کی شکایت کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکہ میٹرو پولیس (سی سی ڈی ایم)سے کی تھی۔پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں ثانیہ مرزا انہیں چیئرکرنے پہنچی تھی جہاں شبیررحمان نے ان کی اہلیہ کے ساتھ یہ شرمناک حرکت کی تھی، ثانیہ مرزا سے یہ چھیڑ چھاڑ گرانڈ میں ہی کی تھی۔۔بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہونے والے اس شرمناک سلوک کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی شبیر رحمان پر تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں