ڈالر گرل ایان علی کا نام جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں بھی سامنے آ گیا، کتنی رقم کی منتقلی کی گئی؟




اسلام آباد(نیوزڈیسک)مفرور ڈالر گرل ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کو ماڈل ایان علی کے اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشن کا لنک بھی مل گیا ہے اور اس کی اطلاع سربراہ ایف آئی اے کو بھی کر دی گئی ہے،خیال رہے کہ ماڈل ایان علی کو گزشتہ دور حکومت میں کرنسی اسمگلنگ

کیس میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں،عدالت کی جانب سے مسلسل بلانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر چند روز قبل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں