پی ٹی آئی قیادت کو کوئی سلیقہ نہیں ۔۔۔ ہارون الرشید عمران خان کے فیصلوں پر برس پڑے




لاہور (نیوز ڈیسک) ضمنی انتخابات میں شکست کے باعث عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا کر نا پر رہا ہے۔ اسی تناظر میں نامور صحافی ہارون الرشید نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں ا نہوں نے کہا ہے کہ اے این پی کا ٹکٹ لے کر پشاور میں تحریک انصاف کے کارکن نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ہرا دیا۔عام الیکشن ہو یا ضمنی انتخاب، ٹکٹ دینے کا سلیقہ پی ٹی آئی نہیں سیکھ سکی۔ جبکہ اس سے قبل تجزیہ کار ہارو ن الرشید نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کشمیر کے معاملے کوبالکل نہیں سمجھتے ، بھارت 1989میں ہی ناکام ہوگیا تھا جب اس نے اتنی بڑی فوج کشمیر میں بھیج دی ، آخر کار نقصان بھارت کا ہی ہوگا، میں وزیر اعظم کو جو مشورہ دیتا ہوں وہ اس کا الٹ کرتے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیورو کریسی کو ٹھیک کرنے کے حوالے سے ارباب شہزاد کا انتخاب ہی غلط کیا ہے ، میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ صرف ایک شخص وفاقی بیورو کریسی کوٹھیک کر سکتاہے اوروہ شخص عمران خان کا دوست بھی ہے لیکن اس کو نہیں لگایا اور ارباب شہزاد کولگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں جو مشورہ دیتاہوں وزیر اعظم عمران خان ان کے الٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام اس آدمی کو سونپا جائے جس کوکام آتا ہو ۔ کشمیر وں پر بھارتی مظالم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت 89میں ہی ناکام ہوگیا تھا جب اس نے اتنی بڑی فوج کشمیر میں بھیج دی ، آخر کار نقصان بھارت کا ہی ہوگا کیونکہ جس نے اس دنیا کو پیدا کیاہے اس نے کچھ قانون اور ضابطے بھی بنا دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں