خیبر پختونخوا کے وعدے بھی جھوٹے نکلے آئمہ کرام کے بارے میں پرویز خٹک کے بیان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی




پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تاجر رہنما حاجی میاں گل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت بجٹ میں آئمہ کرام کیلئے مقرر کئے گئے 10ہزار روپے و ظیفہ کا اعلان کے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گذشتہ سال پرویز خٹک نے اعلان کیاتھاکہ آئمہ کرام کو 10 ہزا روپے دئیے جائینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو اعلان کیاتھا وہ اس کوعملی جامہ پہنائیں اور یہ بجٹ جو11 اکتوبر کو پیش کیاجائیگا اس میں آئمہ کرام کیلئے 10 ہزار روپے کا اعلان کرے کیونکہ علماء ہمارے لیے مشعل راہ اور ہماری زندگی میں انکااہم کردار ہے جو کہ بچے کے پیدائش سے لیکر موت تک ان کی خدمت لیے جاتے ہیں اور جو پانچ وقت بانمازجماعت پڑھاتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں