نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت ختم نیب نے شریف خاندان پر بجلیاں گرادیں




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سپریم کورٹ آف پاکستان میںسابق وزیراعظم میاں نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت کے فیصلے کو معطل کیے جانے کی اپیل دائر کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی سزائوں کی معطلی کی
درخواستوں کی سماعت کے وقت حقائق کا جائزہ نہیں لیا ۔جبکہ صرف نوازشریف ، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے دائر کی گئی سزائوں کی معطلی کی اپیل کی ہی سماعت کی گئی اس لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کی اپیل کو سماعت کےلئے منظورکیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں