بجلی کی قیمتوں کے بارے میں بہت بُری خبر سنادی گئی۔۔ جانتے ہیں فی یونٹ کتنا اضافہ ہوگا؟حیران کن خبر




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ اجلاس میں اقتصادی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا. بجلی کے نرخوں میں اضافے سے متعلق سمری بھی زیر غور آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 81 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے جبکہ پاور ڈویژن نے بھی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی 4 بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر چکی ہے‘ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پہلے بجلی قیمتوں میں اضافہ ناگزیز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویڑن نے ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال والے صارفین کو استثنیٰ کی سفارش بھی کی ہے‘ بجلی کی قیمت میں اضافے سے سالانہ 200 ارب اضافی حاصل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں