13 کروڑ روپے کا مہنگا ترین موبائل نمبر اس نمبر میں آخر کونسی خاص بات ہے اور اسے کس نے خریدا؟




اسلا م آ با د(این این آئی)بھارت کی ایک ارب پتی کاروباری شخصیت اور ’وی آئی پی‘ نمبروں کے شوقین نے حال ہی میں دبئی میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک موبائل فون نمبر قریباً ایک ملین ڈالر سے زائد میں خرید لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بالویندر ساھانی المعروف ابو صباح نے اماراتی ٹیلی کام کمپنی ’ڈو‘ سے آن لائن نیلام کے لیے پیش کردہ موبائل فون نمبر

0588888888، 45 لاکھ 20 ہزار درہم میں خرید کیا۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 12 لاکھ 20 ہزار ڈالر بنتی ہے۔بھارتی ارب پتی ساھانی اس سے قبل اکتوبر 2016ء میں گاڑی کا وی آئی پی نمبرD5 33 ملین درہم میں خرید چکے ہیں۔بالویندر ساھانی رئیل اسٹیٹ کی ایک بین الاقوامی کمپنی کے مالک ہیں۔ اس کمپنی کی متعدد ذیلی شاخیں متحدہ عرب امارات، کویت، بھارت اور امریکا میں بھی قائم ہیں۔اماراتی ٹیلی کام کمپنی نے 2014ء میں ایک آن لائن نیلامی میں ایک ہزار وی آئی پی فون نمبر فروخت کیے تھے جنہیں قریبا 80 لاکھ درہم میں خریدا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں