سانحہ ماڈل ٹائون ، عدالت نے بہت بڑی گرفتاری کا حکم دے ڈالا




لاہور (آئی این پی) سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کیس میں عدالت نے سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ڈی جی فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا دونوں ملزموں کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن استغاثہ کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرے ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دونوں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے رانا عبدالجبار اور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو استغاثہ میں طلب کر رکھا تھا۔ عدالت نے ملزم اے ایس وسیم اور اشرف کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں