یہ ہے نیا پاکستان ۔۔ بل نہ بھرنے پر وزیر اعظم ہائوس کی بجلی کاٹنے کا حکم

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے جب کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے وزیر خزانہ کے سامنے کئی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں۔اجلاس کے دوران بجلی کے تمام غیر قانونی کنکشنز اور ناہندگان کے

کنکشنز بھی تین ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہکیا گیا جب کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ تمام صارفین چاہے ان کا تعلق وزیر اعظم ہاؤس ، وزارت یا کسی محکمے سے ہو، اْن کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ای سی سی اجلاس کے دوران بجلی کے پری پیڈ میٹر لگانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز پر کام کرنے کا کہا گیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کھاد کے کارخانے فوری چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں