چین نے پاکستان کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (نیوز ڈیسک)چینی سرمایہ کاروں کے ایک وفد نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ وفد میں بیجنگ انوسٹمنٹ گروپ ، اے کے ڈی سیکیورٹیز اور ہینان ایل وی روئی جن نیو انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ شامل تھے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر پاکستان اور چینی وفد کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔جو کاروباری مواقع کے لیے ایک اچھا آغاز ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے

ساتھ ساتھ دیگر کاروباری امورپر بھی بات چیت ہوئی چینی وفد نے آئل اینڈ گیس کے شعبے ،رئیل اسٹیٹ،اور صحت عامہ صنعت میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد میں شامل نجی کمپنیوں نے زراعت ،پانی اور سیاحت کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ وفد نے بتایا کہ وہ زرعی صنعت جیسے مختلف شعبوں کا جائزہ لے رہے ہیں یہاں ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں خاص طور پر سویابین اور چینی کی پیداوار میں بہت اچھے کاروباری مواقع ہیں۔نجی شعبے میں تعاون اور کاروباری شراکت پر بھی بات چیت ہوئی۔جبکہ دوطرفہ سرمایہ کاری ،تجارت ،ترقی اور پیداوار میں مل کر اضافے پر بھی بات چیت کی گئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اس سلسلے میں چینی وفد کو سہولتیں فراہم کرنے کی پیشکش کی۔چینی وفد کو اس موقع پر بریفنگ دی گئی کہ کس طرح چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔ اوراپنے کاروبار کو آگے بڑھایا اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلیمان مہدی،ایم ڈی رچرڈ مورین،بی ایم ڈی یو ہانگ،بیجنگ انوسٹمنٹ گروپ کے چیئرمین فنگ کیویان،سی ای او ہینگ ژینگ،چیئرمین کے اسسٹنٹ پینگ لی اور اے کے ڈی سیکیورٹیز کے سی ای او فرید عالم شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں