وزیر اعظم عمران خان بھی ”ہمیں پیار ہے پاکستان سے“مہم کا حصہ بن گئے،پاک فوج کے شہدا کیلئے خصوصی طورپر ولولہ انگیز پیغام جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع کے حوالے سے فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی ولولہ انگیز بیان جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج ہمارا اثاثہ ہے ۔ہر سال قوم پاک فوج کی قربانیوں کی یاد میں 6 ستمبر کو یوم دفاع مناتی ہے۔اس دن کو منانے کے کے لیے خصوصی انتظامات کئیے جاتے ہیں جبکہ قوم کا ولولہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔اس مرتبہ پاک فوج نے یوم شہداء کے حوالے سے قوم کے نام خصوصی پیغام

جاری کیا تھا۔اس مرتبہ موقع پر ا”ہمیں پیار ہے پاکستان سے ” ایک خاص مہم چلائی جارہی ہے۔۔فوج کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہر چھوٹا بڑا اس مہم کا حصہ بن چکا ہے۔وزیر اعظم نے بھی یوم دفاع کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمارےملی اتحادویکجہتی کابہترین عکاس ہے۔رواں سال یوم دفاع پاکستان نہایت منفردہے۔افواجِ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔مسلح افواج کی قربانیوں سے مادر وطن کے استحکام کو مزید دوام ملا ہے۔’’ہمیں پیارہےپاکستان سے‘‘کاعنوان پوری قوم کی امنگوں اورجذبےکاترجمان ہے۔ہمارے بچوں،جوانوں،بوڑھوں اورعورتوں نے قربانیاں دی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گزشتہ17سال دہشتگردی کیخلاف کٹھن جنگ میں قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔اہل پاکستان اورافواجِ پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم دفاع کاجذبہ صرف6ستمبرتک محدودنہیں اسکی حقیقی روح سال بھرزندہ رہتی ہے۔شہدااورغازیوں نےمادروطن کےدفاع کافریضہ بخوبی سرانجام دیا۔ہم اپنےشہدا اورغازیوں کوسلام عقیدت پیش کرتےہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ قومی ترقی،،جمہوریت کی مضبوطی،عالمی امن

کیلیےافواج پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔دہشتگردی اورشدت پسندی کےخاتمےمیں افواج پاکستان کی جرأت کوسراہتاہوں۔قوم نے1965اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم اورجرأت کامظاہرہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں