اڈیالہ جیل میں مریم نوازکی نگرانی پرمامورلیڈیزاسٹاف تبدیل، ناقابل یقین وجہ سامنے آ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں مریم نوازکی نگرانی پر مامور لیڈیز سٹاف تبدیل کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایون فیلڈریفرنس میں سینٹرل جیل اڈیالہ میں سزاکاٹنے والی سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نوازکی نگرانی پرتعینات ایک خاتون ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اوردولیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کوجیل انتظامیہ نے تبدیل کردیاہے ذرائع کاکہناہے کہ ،

مریم نوازنے جیل میں ملنے آنے والی اپنی بیٹیوں اوردیگرخواتین سےمذکورہ لیڈیز سٹاف کی تعریف کی اوران کاتعارف کراتے ہوئے بتایاکہ یہ میرابہت خیال رکھتی ہیں جس کی اطلاع حکام بالاتک پہنچی جس پرلیڈیزسٹاف کاتبادلہ کردیاگیا۔ جبکہ دوسری جانب گزشتہ روز احتساب عدالت میں کارروائی کے دوران نواز شریف کو پیاس لگی تو انہیں گلاس میں پانی دیا گیا جو انہوں نے نہیں پیا بعدازاں انہیں منرل واٹر کی بوتل دی گئی جس سے انہوں نے پیاس بجھائی ایک بج کر بیس منٹ پر جج نے کہا کہ ظہر کی نماز کے لئے بیس منٹ کا وقفہ ہے ، نواز شریف جا سکتے ہیں نواز شریف جونہی کمرہ عدالت کے دروازے پر آئے تو انہیں سکیورٹی اہلکاروں اور اسلام آباد انتظامیہ نے مزید پانچ منٹ عدالت میں موجود رہنے کی درخواست کی کیونکہ سکواڈ اور دیگر گاڑیاں تیار نہیں تھیں، اس دوران نواز شریف عقبی بنچ پر بیٹھے ساتھیوں سے گپ شپ کرتے رہے ، عدالتی کارروائی کے دوران نواز شریف نے اپنے ذاتی سٹاف حاجی شکیل اور عابد اللہ جان کو بہت مس کیا اور ان کے بارے میں متعدد مرتبہ استفسار کیا، نواز شریف عدالتی کمرہ سے باہر گئے تو واپسی پر بھول کر کمرہ نمبر ایک میں چلے گئے جہاں جج بشیر خان کی عدالت میں وہ پیش ہوتے رہے تھے توجہ دلانے پر وہ واپس کمرہ نمبر دو میں آگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں