آپ کو کیسا لگے گا اگر میں کہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو پانچ، چھ تھپڑ لگنے چاہئیں؟؟زرتاج گل مولانا کے قریبی ساتھی پر برس پڑیں۔

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آپ کو کیسا لگے گا اگر میں کہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو پانچ، چھ تھپڑ لگنے چاہئیں؟؟زرتاج گل مولانا کے قریبی ساتھی پر برس پڑیں۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل مولانا حمد اللہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔۔تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آپکو کیسا لگے گا اگر میں یہ کہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو پانچ چھ تھپڑ لگنے چاہیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمان کا ایک اور معرکہ

سر کر چکی ہے۔اس معرکے میں پاکستان تحریک انصاف نے عہدہ صدارت بھی مخالفین سے جمہوری انداز میں چھین لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی جہاں اس حوالے سے تحریک انصاف جشن منا رہی ہے تو مخالفین اس پر تنقید کررہے ہیں جس کا نتیجہ گرما گرمی کے طور پر بھی سامنے آتا ہے۔ایسی ہی ایک گرما گرمی نجی ٹی وی پر بھی ہوئی۔اس نجی ٹی وی کے شو میں مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر ،،پاکستان تحریک انصاف کی زرتاج گل اور جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا حمد اللہ شامل تھے۔اس دوران جب بات چیت بحث میں تبدیل ہوئی تو مولانا حمد اللہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور تحریک انصاف کی حکومت پر ذاتی نوعیت کا بیان دیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کی زر تاج گل پھٹ پڑیں ۔انکا کہنا تھا کہ اگر مولانا حمد اللہ کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح کے بیان دے کر اپنی قیادت کے سامنے عزت بنالیں گے تو یہ غلظ ہے ۔وہ پوری قوم کے سامنے اپنی عزت گنوا رہے ہیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا کو مجھ سمیت پوری قوم پر اپنے بیان سے معافی مانگنی ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ مولانا کو کیسا لگے گا اگر میں یہ کہوں کہ کہ مولانا فضل الرحمان کو پانچ چھ تھپڑ لگنے

چاہیے ہیں۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے خرم دستگیر سے بھی زر تاج گل نے بحث کی اور سینیٹر مشاید اللہ کے لعنت والے بیان پر انکی بھی کلاس لے لی

اپنا تبصرہ بھیجیں