تحریک انصاف کا رہنما قومی خزانے کو اربوں کا چونا لگا گیا

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان سے نیب راولپنڈی میں 3 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ منصوبے کی تاخیر سے میرا کوئی تعلق نہیں، تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کیس میں بابر اعوان نیب میں پیش ہو گئے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔

مشیرپارلیمانی امور بابراعوان سے نیب راولپنڈی میں 3 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی۔نیب حکام نے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی دور میں آپ وزیرقانون تھے، اس دوران نندی پور منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔کیا آپ منصوبے میں تاخیر کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں؟ بابراعوان نے جواب میں کہا کہ بحیثیت وزیر قانون انہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔منصوبے کی تاخیر سے میرا کوئی تعلق نہیں، تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔نیب ذرائع کے مطابق بابراعوان پرپی پی دورمیں وزیرقانون کی حیثیت سےمنصوبےکی فائل دبائےرکھنےکاالزام ہے۔

۔بابر اعوان کیطرف سے فائل لیٹ کرنے سے منصوبے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔۔بابر اعوان سے ڈپٹی ڈائریکٹرنیب پنڈی مس عاصمہ کی سربراہی میں ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔نیب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم کی طرف سے بابر اعوان کے بیان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔نیب راولپنڈی کی طرف سے بابر اعوان کو دوبارہ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان سے نیب راولپنڈی میں 3 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی۔مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ منصوبے کی تاخیر سے میرا کوئی تعلق نہیں، تمام الزامات مسترد کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کیس میں بابر اعوان نیب میں پیش ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں