محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم ایسے ہی ابرآلود رہے گا جبکہ کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی مزید تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹے میں پنجاب، خیبر

پختون خوا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہےکراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں، کہیں بارش کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں